فنگر پرنٹس نے سیف علی خان حملہ کیس کا سارا رخ ہی بدل دیا

0

 بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو حملے کے کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، سیف علی خان کی رہائش گاہ سے حاصل کردہ فنگر پرنٹس حملے میں ملوث بنگلہ دیشی شہری محمد شریف الاسلام شہزاد کے فنگر پرنٹس سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ممبئی پولیس نے سیف کے گھر اور چاقو پر موجود نشانات کے نمونے لیے تھے، تاہم فنگر پرنٹس کے نتائج نے کیس کا رخ بدل دیا ہے۔ پولیس نے سیف کے گھر سے 19 مختلف فنگر پرنٹس کے نمونے حاصل کیے، لیکن کوئی بھی نمونہ مبینہ ملزم کے فنگر پرنٹس سے میل نہیں کھاتا۔

ذرائع کے مطابق، یہ فنگر پرنٹس ریاستی کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے فنگر پرنٹ بیورو کو بھیجے گئے تھے، جہاں ایک رپورٹ میں ان نمونوں کو ملزم کے فنگر پرنٹس سے مختلف قرار دیا گیا۔ دوسری جانب ملزم کے وکیل نے الزامات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے موکل کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ یاد رہے، 16 جنوری کو رات 3 بجے سیف علی خان کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے اداکار زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں چاقو کے 6 زخم آئے، جن میں سے 2 شدید نوعیت کے تھے، جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔ زخمی حالت میں سیف کو رکشے کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا آپریشن کیا گیا اور چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا۔ سیف کو 6 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔



Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !