شہری کا بل دو ارب دس کروڑ روپے آ گیا

0

 نئی دہلی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کے ایک شہری کو دسمبر 2024 کا بجلی کا بل دیکھ کر حیرت کا سامنا ہوا، جب اس کا بل 2 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار 405 بھارتی روپے تک پہنچ گیا۔ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں بھیرن جٹاں کے رہائشی للیت دھیمان نے نومبر میں 2500 بھارتی روپے کا بجلی کا بل ادا کیا تھا، لیکن دسمبر کا بل اس کے لیے ایک بڑا دھچکا بن کر آیا۔



شہری کی شکایت پر بجلی کے محکمے نے سسٹم میں خرابی کو اس بل کی بڑی رقم کا سبب قرار دیا اور اسے جلد درست کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے بعد للیت دھیمان کو 4047 بھارتی روپے کا درست بل بھیجا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں گجرات کے ایک درزی کو بھی 86 لاکھ روپے کا بل بھیجا گیا تھا، جو کہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے بعد درست کر کے 1540 بھارتی روپے کر دیا گیا تھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !