لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: دنیا کے نمبر ون بلے باز اور پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کے سی اے کمپنی سے کیے گئے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔ بابر اعظم نے سی اے کمپنی سے سالانہ سات کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے
۔ معاہدے کے تحت بابر اعظم کو ہر مہینے سی اے کمپنی 58 لاکھ روپے ادا کرے گی۔جبکہ ففٹی یا سنچری کرنے پر بونس الگ سے دیا جائے گا۔ بابر اعظم نئے معاہدے کے تحت اب سی اے برینڈ کا بیٹ استعمال کریں گے۔۔

