امریکہ کا کئی منصوبوں کےلیے جاری امداد بند کرنے کا اعلان

0

 واشنگٹن ٫ اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی حکام نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے لیے امداد روکنے اور اہم منصوبوں کو معطل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکا نے اپنے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا، جن میں یوکرین، تائیوان، اور اردن کے لیے امداد بھی شامل ہے۔ ابتدائی طور پر یہ امداد 90 دن کے لیے معطل کی گئی ہے۔ امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل خانوں کو محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں انہیں تمام امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کرنے کا کہا گیا تھا، اور ان کے تحت تمام سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔



امریکی قونصل خانے کے ایک اہلکار نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ امداد ازسرنو جائزے تک فوری طور پر روکی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ایمبیسڈر فنڈ برائے ثقافتی تحفظ کے تحت منصوبہ بھی عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، جب کہ توانائی کے شعبے میں پانچ منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اس اقدام سے اقتصادی ترقی کے چار پروگرام اور زراعت کے شعبے کے پانچ پروگرام بھی متاثر ہوئے ہیں۔ جمہوریت، انسانی حقوق، اور گورننس سے متعلق فنڈز بھی عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔ مزید برآں، گورننس کے 11، تعلیمی شعبے کے 4، اور صحت کے 4 پروگراموں پر بھی اثر پڑا ہے۔ امریکی حکام ازسرنو جائزے کے بعد ان پروگراموں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے، لیکن یہ واضح نہیں کہ کیا ان پروگراموں کو دوبارہ چلایا جائے گا جن پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے جا رہے تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !