پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے گھر چوری کی واردات

0

کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر کو چوروں نے لوٹ لیا، جس کی اطلاع انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر دی۔ اداکار نے بتایا کہ "میرے گھر کو لوٹا گیا ہے، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔"



انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ واقعہ ان کے لیے انتہائی پریشان کن ہے، اور وہ امید کرتے ہیں کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ فخر عالم نے کہا کہ ان کے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں، لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، اور یہی سب سے زیادہ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واردات ان کے ذہنی سکون کو متاثر کرنے کا باعث بنی ہے اور تمام افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کی۔ تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ چوری کے وقت وہ گھر میں موجود تھے یا نہیں۔
مداحوں کی جانب سے اس واقعے کی شدید مذمت کی جارہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !