لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: سوشل میڈیا پر گانے گاکر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے متھیرا کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں چاہت فتح علی خان نے وضاحت کی کہ انہوں نے متھیرا کی کمر پر ہاتھ نہیں رکھا بلکہ متھیرا نے ان کی کمر پر ہاتھ رکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شو کامیاب ہونے کے بعد اب ان پر ہراسانی کا الزام لگا
یا جا رہا ہے، جس کے خلاف انہوں نے قانونی کارروائی کے لیے وکیل سے رجوع کر لیا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں مزید کہا کہ متھیرا اب سوشل میڈیا پر ان کے خلاف باتیں کر رہی ہیں، حالانکہ انہوں نے خود اصرار کر کے انہیں اپنے شو میں مدعو کیا تھا۔ ان کے مطابق شو بہت کامیاب رہا، لیکن اب یہ الزامات سمجھ سے باہر ہیں۔

.png)