پی ٹی آئی نے بہت بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے ، خواجہ آصف

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک:وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی، خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات قائم کرنا تھا، اور وہ اس میں کامیاب ہو چکے ہیں۔



پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بانی تحریک انصاف کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا، جیسا کہ دیگر ممالک بھی اپنی داخلی امور میں مداخلت برداشت نہیں کرتے۔


خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بھائی ہیں، اور بھائیوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جب تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات شروع ہوئے تو ان کے خلاف مقدمات چل رہے تھے اور گواہیاں بھی دی جا چکی تھیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے خود کہا تھا کہ مقدمات کے فیصلے مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ سیاست میں مذاکرات معمول کی بات ہے، لیکن اب تحریک انصاف نے تصدیق کر دی ہے کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہو چکے ہیں۔ خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے قائم ہو چکے ہیں تو پھر حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے؟


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !