ممبئی/ بنکاک : مانیٹرنگ ڈیسک: بالی وڈ کے معروف اداکار اور کامیڈین راجپال یادیو کے والد انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں راجپال یادیو کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، جن کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ یہ دھمکیاں بیرون ملک سے دی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بیٹے کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد راجپال یادیو کے والد کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ وہ نئی دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں آج ان کا انتقال ہو گیا۔
اداکار کے والد کے انتقال کے وقت راجپال یادیو اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں تھائی لینڈ میں موجود تھے۔ دھمکیوں کے حوالے سے راجپال یادیو نے کہا تھا کہ "میں نے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کو اطلاع دے دی تھی، اس کے بعد اس معاملے پر کسی سے بات نہیں کی۔ میں اس واقعے پر تبصرہ نہیں کر سکتا کیونکہ مجھے اس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔"

