چینی سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کی رشوت ستانی کے خلاف عدالت میں درخواست دے دی

0

کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: چینی سرمایہ کاروں نے پولیس کی مبینہ ہراسانی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی، جو پولیس کے مبینہ ہراسانی کے خلاف دائر کی گئی تھی۔ یہ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، سی پیک سکیورٹی، ملیر پولیس، چینی سفارتخانے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔



درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتا خوری سے بچایا جائے، بصورت دیگر وہ لاہور یا اپنے وطن چین واپس چلے جائیں گے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا کہ ائیرپورٹ سے رہائش گاہ تک پولیس رشوت طلب کرتی ہے، اور بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے۔ رشوت دینے پر پولیس حکام اپنی گاڑیوں میں انہیں رہائش گاہ تک پہنچاتے ہیں۔


مزید الزام لگایا گیا کہ رہائش گاہوں پر بھی سکیورٹی کے نام پر قید جیسا ماحول پیدا کیا جاتا ہے اور باہر تالے لگا دیے جاتے ہیں، جس سے آزادانہ نقل و حرکت ممکن نہیں رہتی۔ سرمایہ کاروں نے کہا کہ اس صورت حال کے باعث وہ کاروباری ملاقاتیں بھی نہیں کر سکتے۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر فریقین سے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !