دوبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔اس ٹیم میں پاکستان کے تین، سری لنکا کے چار، افغانستان کے تین اور ویسٹ انڈیز کے ایک کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ بھارت کا کوئی کھلاڑی اس فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو منتخب کیا گیا ہے۔
افغانستان کی نمائندگی عظمت اللّٰہ عمرزئی، رحمان اللّٰہ گرباز اور اے ایم غضنفر نے کی ہے۔ سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، اور ونندو ہسارنگا بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ چارتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وکٹ کیپر کی ذمہ داری کوشال مینڈس کو سونپی گئی ہے۔

