قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولیاں لگی لاش برآمد

0

 

کوپن پیگن / مانیٹرنگ ڈیسک سوئیڈن میں عراقی نژاد تارک وطن سلوان صباح مومیکا کو اس کے اپارٹمنٹ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق 38 سالہ سلوان صباح کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم اب تک حملہ آوروں کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ کسی بھی فرد یا تنظیم نے اب تک اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔



مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلوان صباح کو گزشتہ ایک سال سے ایران اور عراق کی عسکری تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ یاد رہے کہ اس شخص نے 2023 میں سوئیڈن میں متعدد بار قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی تھی، جس کے باعث اسے قانونی مقدمات کا سامنا تھا۔ گزشتہ برس اپریل میں بھی اس کی موت کی خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن اس وقت حکومت نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی تھی۔ سلوان صباح پر عراق میں دھوکا دہی کے کئی الزامات ہیں، جس کے بعد وہ فرار ہو کر سوئیڈن پہنچا تھا۔ عراق نے سوئیڈش حکومت سے اس کی حوالگی کے لیے باضابطہ درخواست بھی دی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !