خیبرپختونخوا میں گورننس کو بہتر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

0

 پشاور/ مانیٹرنگ ڈیسک: جنید اکبر کے صوبائی صدر بننے کے بعد خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف میں اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق، صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر بھی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی تبدیلی زیر غور ہے، جبکہ عاطف خان اور ارباب شیر علی کو اہم ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ضلعی تنظیموں میں بھی رد و بدل کیا جائے گا۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے صوبائی صدارت واپس لے کر جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، اس فیصلے میں علی امین گنڈاپور کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور عمران خان نے انہیں صوبے میں گورننس کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !