نوجوان اوپنر صائم ایوب کے بارے میں بڑی خبر

0

لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر صائم ایوب کے مستقبل کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ صائم ایوب کا پلاسٹر ایک دو روز میں اتر جائے گا اور وہ خود ان کی انجری پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ صائم ایوب سے رابطے میں رہتے ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے مسلسل معلومات حاصل کر رہے ہیں۔



واضح رہے کہ نوجوان اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں یہ انجری جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے لگی تھی۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کا اعلان لازمی کرنا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !