کرک میں ہولناک سڑک حادثہ ، درجنوں قیمتی جانیں چلی گئیں

0

 کرک/ مانیٹرنگ ڈیسک: انڈس ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثہ امبیری چوک کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرالر مسافر کوچ اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثے کی وجہ ٹرالر کے بریک فیل ہونے کو قرار دیا گیا ہے۔



واقعے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے حادثے میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !