اسٹیبلشمنٹ اپنی اتھارٹی قائم رکھنا چاہتی ہے، جائز ناجائز کی پرواہ نہیں ، فضل الرحمان

0

کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک:جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا واحد مقصد اپنی اتھارٹی قائم رکھنا ہے، انہیں جائز اور ناجائز کی کوئی پرواہ نہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خالد مقبول میرے لیے قابل احترام ہیں، وہ میرے گھر آئے تھے تاکہ ایکٹ کو سمجھ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خالد مقبول وزیر تعلیم ضرور ہیں لیکن میرے گھر میں زیرِ تعلیم ہیں۔



مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاستدانوں سے شکایت ہے، جو آئین، قانون اور اصولوں کی پاسداری نہیں کرتے اور صرف اقتدار کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری کرنا اہم نہیں سمجھا جاتا، حالانکہ مارشل لا بھی کئی دہائیوں تک چلتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کو قومی اتفاق رائے سے حل کیا جانا چاہیے۔ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے پارلیمنٹ میں قانون سازی ہو چکی ہے اور صدارتی آرڈیننس کے ذریعے رجسٹریشن میں سہولت دی گئی ہے، جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ حکومت نے کچھ مدارس کو اپنے کنٹرول میں لانے کی کوشش کی ہے، لیکن یہ اقدامات ہمارے لیے قابل قبول ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا رویہ اب تک تبدیل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پولنگ اسٹیشن سے بھی نہ جیتنے والے کو جتایا گیا، اور عوام کے ووٹوں کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن ان کا غیر سیاسی ہونا بھی درحقیقت ایک سیاسی عمل ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !