پاکستانی کرکٹر نے قومی ٹیم اور ملک دونوں چھوڑ دیے

0

لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: قومی کرکٹر عثمان قادر نے کرکٹ میں اپنے کیریئر کو بہتر بنانے کے لیے دوبارہ آسٹریلیا کا رخ کر لیا ہے۔عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کی ہے اور اب سڈنی میں ہاکسبری کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ ساؤتھ آسٹریلیا کی ٹیم کے لیے کھیل چکے ہیں اور بی بی ایل میں پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بھی حصہ لیا ہے۔



عثمان قادر کو آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ یاد رہے کہ وہ اپنے والد، مرحوم عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے، کیونکہ عبدالقادر چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا پاکستان کی طرف سے کھیلتا نظر آئے۔عثمان قادر نے پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، لیکن اب انہوں نے آسٹریلیا میں ہی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوبارہ آسٹریلیا جانے کا ارادہ کر لیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !