بنکاک میں ہاتھی کو نہلانے والی خاتون سیاح کا بھیانک انجام

0

 بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ہاتھی کو نہلانے کے دوران ایک خاتون سیاح ہاتھی کے حملے میں جان کی بازی ہار گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھائی لینڈ کے کو یاؤ ایلیفینٹ کیئر سینٹر میں پیش آیا، جہاں 22 سالہ ہسپانوی خاتون سیاح ہاتھی کو نہلا رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ جمعے کو پیش آیا، جب ایک خوفزدہ ہاتھی نے حملہ کیا۔



متوفیہ خاتون قانون اور بین الاقوامی تعلقات کی طالبہ تھیں اور اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت تائیوان میں مقیم تھیں۔ وہ تھائی لینڈ کے سفر پر اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ آئی تھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھی ممکنہ طور پر قدرتی ماحول سے باہر سیاحوں کے ساتھ مسلسل رابطے کی وجہ سے تناؤ اور خوف کا شکار تھا، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کو نہلانا سیاحوں کے درمیان ایک مقبول سرگرمی ہے، جہاں ملک میں تقریباً 4 ہزار جنگلی ہاتھی اور اتنے ہی قید میں موجود ہیں۔ کو یاؤ سینٹر میں سیاحوں کے لیے مختلف پیکیجز پیش کیے جاتے ہیں، جن میں ہاتھیوں کو کھانا کھلانا، نہلانا اور ان کے ساتھ چہل قدمی شامل ہے۔ ان پیکیجز کی قیمت 1900 سے 2900 تھائی بھات (تقریباً 55 سے 84 ڈالر) تک ہوتی ہے۔


تاہم جانوروں کے حقوق کے کارکنان اس قسم کی سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ہاتھیوں کو نہلانے جیسی تفریحی سرگرمیاں انہیں غیر ضروری دباؤ اور تناؤ میں مبتلا کر سکتی ہیں، جس کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !