اداکارہ کبریٰ خان اور ساتھی فنکار نے انسٹا گرام ویڈیو پر شادی کا اعلان کر دیا

0

 

کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے اپنی شادی کا اعلان منفرد انداز میں کیا ہے۔ دونوں قریبی دوست ہیں اور انہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ہمایوں سعید، عاصم اظہر، اذان سمیع خان اور دیگر شخصیات انہیں شادی کے حوالے سے سوال کرتے دکھائی دیے۔ ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے اور ہر طرف سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔


ویڈیو کے اختتام پر کبریٰ خان اور گوہر رشید مسکراتے ہوئے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کرتے ہیں۔ کبریٰ نے ویڈیو کے ساتھ لکھا: ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ، بسم اللہ۔‘ ان کا یہ اعلان مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بن گیا ہے اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے



Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !