جیل توڑ کر فرار قیدیوں نے 150 خواتین قیدیوں کا ریپ کرکے انھیں آگ لگا دی

0

 کنشاسا / مانیٹرنگ ڈیسک: افریقی ملک کانگو میں جیلوں میں قید 150  سے زائد خواتین قیدیوں کو ریپ کا نشانہ بنا کر آگ لگا دی گئی ۔ افسوسناک واقعے میں خواتین قیدیوں کے جھلس کر ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے ذرائع کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک کانگو میں حالیہ پرتشدد واقعات کے دوران باغی قیدیوں نے جیل توڑ کر خواتین قیدیوں پر دھاوا بول دیا اور 165 قیدی خواتین کے ساتھ ریپ کیا اور پھر انھیں آگ لگا دی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چچا کی بیٹی کو ریپ کرکے ویڈیو بلیک میلنگ کے ذریعے لوٹنے والے کو عبرتناک سزا


 کئی قیدی خواتین جھلس کر ہلاک ہو گئیں جبکہ ریپ کا شکار ہونے والی کئی خواتین جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں ۔۔



تاہم باغی دھڑوں کے ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ اس گھنائونے واقعے کی سرکاری فوج ملوث ہے جس نے جیلوں میں قید خواتین کا ریپ کیا اور پھر تمام قسم کے شواہد مٹانے کے لیے انھیں جلاکر راکھ کر دیا ۔ اور الزام باغیوں پر لگانے کےلئے کچھ قیدیوں کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے امن مشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ سرکاری فوج خواتین قیدیوں کے ریپ جیسے جرم میں ملوث تھی یا نہیں ۔ واضح رہے کہ کانگو میں تشدد کی حالیہ لہر میں اب تک تین ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ایک ہزار افراد کی لاشیں کھلے آسمان تلے بکھری پڑی ہیں ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !