چاہت فتح علی خان ایک بار پھر نامناسب بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آ گئے

0

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: سوشل میڈیا پر گانوں کی وجہ سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان کی نامناسب حرکتوں سے خواتین فنکاروں کو پریشانی کا سامنا

حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان سے شادی سے متعلق مذاق پر مبنی گفتگو کی۔ میزبان نے سوال کیا کہ آپ سنگل ہیں، تو کس لڑکی سے شادی کریں گے؟ جواب میں چاہت فتح علی خان نے کہا، ’’میں آپ جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے ہوں۔‘‘



پروگرام کے دوران چاہت فتح علی خان کی کچھ حرکات کو بھی غیر معمولی قرار دیا گیا، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ میزبان متھیرا کے ساتھ موجود تھے اور دورانِ گفتگو متھیرا کی کمر پر ہاتھ رکھتے نظر آئے تھے۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !