بھارت نے انڈر 19 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت لیا

0

کوالالمپور / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔




اتوار کے روز کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بھارتی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث پوری ٹیم 20 اوورز میں صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت نے 83 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 12ویں اوور میں حاصل کر لیا، جہاں گونگادی تریشا 44 اور سنیکا 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !