ملتان میں جعلی پیر نے فالج زدہ لڑکی سے زیادتی کر ڈالی

0

 ملتان / مانیٹرنگ ڈیسک: ملتان میں جعلی پیر نے فالج کی مریضہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملتان کی رہائشی ایک لڑکی کو فالج کا اٹیک ہوا جس کے بعد اس کو دم کرنے کے لیے ایک پیر کو گھر لایا گیا ۔ جس نے لڑکی کو تنہا دم کرنے پر اصرار کیا۔ 



تاہم بعد ازاں وہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے جس نے لڑکی کا میڈیکل کروانے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں ۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !