اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کو دھمکی دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔یہ مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم، وائس چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، ایک ای میل کے ذریعے ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا، جو 50 بِٹ کوائن کی شکل میں ادا کرنے کو کہا گیا۔ مقدمے کے متن میں یہ بھی درج ہے کہ اگر ادائیگی نہ کی گئی تو ملک ریاض، ان کے بیٹے اور دیگر اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی۔

