پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف 241 رنز تک محدود، ڈاٹ بالز اور ڈراپ کیچز کا نقصان

0

  دوبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 241 رنز کا ہدف دیا، جس میں ڈاٹ بالز نے نمایاں کردار ادا کیا۔ پاکستانی بیٹرز نے اننگز کی ابتدائی 161 گیندوں پر 100 سے زائد گیندیں ضائع کیں، جبکہ پاور پلے میں بھی دفاعی حکمت عملی اپنائی اور محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی۔



اس کے علاوہ قومی ٹیم ڈراپ کیچز کا فائدہ بھی نہ اٹھا سکی اور بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی۔ کپتان محمد رضوان کا 33ویں اوور میں کیچ ڈراپ ہوا، مگر وہ 34ویں اوور میں ہی بولڈ ہوگئے۔ اسی طرح سعود شکیل کا بھی 34ویں اوور میں کیچ چھوڑا گیا، لیکن وہ اگلے ہی اوور میں پانڈیا کو وکٹ دے بیٹھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !