اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: آج رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو کر مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور برفباری کا باعث بنے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے، جس کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش جبکہ بلند مقامات پر برفباری ہو سکتی ہے۔
بلوچستان میں، خصوصاً کوئٹہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں، آج سے 26 فروری تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
سندھ میں منگل اور بدھ کو لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

