کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، اور آج افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کا سب سے بڑا احتجاج دور کر دیا
یہ مقابلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری اننگز میں اوس پڑنے کا امکان ہے اور بطور دفاعی چیمپئن ٹیم پر کچھ دباؤ ہوگا۔
دوسری جانب، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ کراچی کی پچ اچھی لگ رہی ہے، جبکہ رات کے وقت اوس گرنے کا امکان ہے۔ انہوں نے ٹیم میں فاسٹ بولر میٹ ہنری کی واپسی کی تصدیق کی۔
8 بہترین ٹیموں کے درمیان چیمپئن بننے کی جنگ آج سے شروع ہو چکی ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں سنسنی خیز مقابلے متوقع ہیں۔

.jpg)