پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کو لے کر بھارت کا سب سے بڑا اعتراض ختم کر دیا

0

 کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: میڈیا اور یوٹیوبرز کے احتجاج کے بعد پاکستان نے بھارتی جھنڈا نہ لگانے کے اعتراض کو دور کر دیا۔گزشتہ روز بھارتی صحافیوں اور سوشل میڈیا ماہرین نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کا پرچم نہ دیکھ کر شدید ردعمل دیا تھا۔ اسٹیڈیم میں دیگر تمام شریک ٹیموں کے جھنڈے لگائے گئے تھے، لیکن بھارتی پرچم کی غیر موجودگی پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پرسنالٹیز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


یہ خبر بھی پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جانب سے اوپننگ کون کرے گا


پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی میڈیا اب چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر اعتراض اٹھا رہا تھا۔ تاہم، ایک پاکستانی صحافی نے نیشنل اسٹیڈیم کے اندر بھارتی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کا جھنڈا لہرا دیا ہے کیونکہ ہم کشادہ دل ہیں، آپ کی طرح چھوٹے نہیں۔



انہوں نے مزید وضاحت کی کہ چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے درخواست دینے والے ساتوں بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ آج میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ دوسری جانب، بھارتی ٹیم اپنے تمام گروپ میچز دبئی میں کھیلے گی، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ 23 فروری کو شیڈول ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !