امریکا نے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اسکور کے کامیاب دفاع کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

0

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ کارنامہ امریکی ٹیم نے منگل کے روز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے ایک میچ میں عمان کو شکست دے کر انجام دیا۔ 

یہ خبر بھی پڑھیں ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا


ال امیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ امریکی ٹیم 36 ویں اوور میں محض 122 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ عمان کے لیے شکیل احمد نے 3، عامر کلیم اور شری واستوو نے 2،2 جبکہ جے اودیدرا اور سدھارتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔



جواب میں عمان کی ٹیم 26 ویں اوور میں صرف 65 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ امریکا کے نوستھوش نے 5، ملند کمار اور یاسر محمد نے 2،2 جبکہ ہرمیت سنگھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس شاندار باؤلنگ کی بدولت امریکا نے عمان کو 57 رنز سے شکست دے کر ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم اسکور کے کامیاب دفاع کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، جس نے 1985 میں شارجہ میں روتھمینز فور نیشنز کپ کے دوران پاکستان کے خلاف 125 رنز کا دفاع کیا تھا۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 87 رنز پر آؤٹ کر کے 38 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

امریکا اور عمان کے درمیان ہونے والے اس میچ میں ایک اور تاریخی ریکارڈ بھی قائم ہوا۔ ون ڈے کرکٹ کی 4671 میچز کی تاریخ میں پہلی بار کسی میچ میں صرف اسپنرز نے باؤلنگ کی اور کسی بھی فاسٹ باؤلر نے ایک بھی گیند نہیں کروائی۔ عمان کے 5 اور امریکا کے 4 اسپنرز نے شاندار باؤلنگ کی، جس کے نتیجے میں میچ میں گرنے والی 19 وکٹیں تمام اسپنرز کے حصے میں آئیں، جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

یہ ریکارڈ اس سے قبل 2011 میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان چٹاگانگ میں ہونے والے ایک ون ڈے میچ میں بھی قائم ہو چکا تھا، جہاں مجموعی طور پر 19 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی تھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !