محمد رضوان کا حارث رؤف کی فٹنس اور اوپننگ جوڑی پر بڑا بیان

0

 کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ایک طویل عرصے بعد آئی سی سی کا بڑا ایونٹ پاکستان میں منعقد ہونا قوم کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کسی بھی بڑی ٹیم سے کم نہیں اور ہر موقع پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ 

  یہ خبر بھی پڑھیں: وارم اپ میچ کے دوران انجری، ایک اور بڑا کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر


حارث رؤف کی انجری پر بات کرتے ہوئے رضوان نے بتایا کہ فاسٹ بولر ردھم میں بولنگ کر رہے ہیں اور مکمل فٹ ہیں۔ انہوں نے اوپننگ جوڑی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ایک بہترین اوپنر ہیں، لیکن اس بات کی ضمانت نہیں کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں اوپننگ کریں گے، کیونکہ ٹیم کو مڈل آرڈر میں ایک مضبوط کمبینیشن کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کنڈیشنز کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں، اور پاکستان ٹیم کسی بھی وقت بڑا کارنامہ انجام دے سکتی ہے۔ امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کی تاریخ دہرائی جائے گی۔



محمد رضوان نے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عمر کے لحاظ سے ایک تجربہ کار فاسٹ بولر ہیں اور غیر ملکی کھلاڑی بھی ان سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف غلطیوں کی وجہ سے شکست ہوئی، تاہم ٹیم اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے مسلسل محنت کر رہی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !