کراچی: ماڈل کالونی میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش، سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئیکراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی کی شیٹ نمبر 2 میں ایک خاتون کو لوٹنے کی کوشش کی گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے
۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص، جس نے ماسک پہن رکھا تھا، خاتون کو لوٹنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم خاتون نے بھاگ کر خود کو محفوظ بنا لیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، لیکن متاثرہ خاتون نے اب تک کسی قسم کی شکایت درج نہیں کرائی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

