کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ تاہم، یہ تعطیل وفاقی اداروں اور بینکوں پر لاگو نہیں ہوگی، اور وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: دنیا کا قیمتی ترین مادہ جس کا صرف ایک گرام آپ کو 62 ٹریلین ڈالر دلوا سکتا ہے
بینکوں کی بندش صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب وفاقی حکومت ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرے یا اسٹیٹ بینک آف پاکستان خصوصی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ سندھ کے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن، اور کوآرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 19 فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

