کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کو اقتدار سے غلط طریقے سے ہٹایا گیا ، شیر افضل مروت ۔
اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے آبائی علاقے کنری، عمرکوٹ میں ادا کی جائے گی۔
نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213، عمرکوٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔ وہ متعدد بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اور بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

