نواز شریف کو غلط انداز میں اقتدار سے ہٹایا گیا ، شیر افضل مروت

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: سابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت، جنہیں حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکال دیا گیا تھا، نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عہدے سے ہٹایا، جبکہ اس عمل میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی استعمال کیا گیا۔



ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف کو غلط انداز میں اقتدار سے ہٹایا گیا۔ ان کے مطابق، اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں تھا بلکہ جنرل باجوہ نے ثاقب نثار کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو جس بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا وہ درست نہیں تھا۔ اگر انہیں ایون فیلڈ یا پاناما کیس کی بنیاد پر ہٹایا جاتا تو شاید معاملہ مختلف ہوتا، لیکن انہیں محض اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ آج تک نواز شریف یہ نہیں سمجھ سکے کہ انہیں کیوں نکالا گیا، اور یہ بات وہ خود بھی نہیں سمجھ پائے کہ پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی سے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ان کی اور نواز شریف کی کہانی میں مماثلت ہے، اور آج بھی اسمبلی کے فلور پر یہ سوال گونجتا ہے کہ "مجھے کیوں نکالا؟"

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !