بارکھان/ مانیٹرنگ ڈیسک: بارکھان: مسلح افراد ن7 مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھ کر بس سے اتار کر قتل کر دیابلوچستان کے علاقے بارکھان کی تحصیل رکنی میں مسلح افراد نے مسافر بس کو روکا اور شناختی کارڈ دیکھ کر سات مسافروں کو نیچے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی بس کو حملہ آوروں نے زبردستی روکا اور شناخت کے بعد سات افراد کو نشانہ بنایا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ لاشوں کو رکنی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بس کے ایک مسافر ذیشان نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بھائی عدنان کو شناختی کارڈ دیکھ کر بس سے اتارا گیا اور قتل کر دیا گیا۔ دیگر مسافروں نے بھی تصدیق کی کہ حملہ آوروں نے 10 سے 12 افراد پر مشتمل گروہ کی صورت میں بس روکی، شناختی کارڈ دیکھ کر مخصوص مسافروں کو اتارا اور گولیاں مار دیں۔
ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کارروائی ناقابل قبول ہے اور اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ایف سی اور لیویز فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
کے علاقے بارکھان کی تحصیل رکنی میں مسلح افراد نے مسافر بس کو روکا اور شناختی کارڈ دیکھ کر سات مسافروں کو نیچے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔