دبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے شبمن گل دنیا کے نمبر ون ون ڈے بیٹر بن گئے ہیں، جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ شبمن گل کے 796 اور بابر اعظم کے 773 پوائنٹس ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سب سے کم ٹارگٹ بچا لیا گیا ، امریکہ نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے روہت شرما تیسرے، جنوبی افریقہ کے اینرخ کلاسن ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے، اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دو درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 14ویں جبکہ کپتان محمد رضوان 6 درجے بہتری کے بعد 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نمبر ون بولر بن گئے ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے اور پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے نیچے جا کر پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نے 5 درجے ترقی کرتے ہوئے ساتویں نمبر پر جگہ بنالی ہے۔
ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

