بھارتی بلے باز نے 37 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی

0

 ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما کی تیز رفتار سنچری کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں 150 رنز سے ہرا کر سیریز چار ایک سے اپنے نام کر لی ۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 247 رنز بنائے ۔لیفٹ ہینڈڈ ابھیشیک شرما نے 13 فلک شگاف چھکوں اور سات چوکوں کی بدولت صرف 55 گیندوں پر 135 رنز بنائے ۔ انھوں نے صرف 37 گیندوں پر سنچری سکور کی۔ شیوم دوبے 30 رنز بنانے والے دوسرے نمایاں بلے باز تھے۔۔انگلینڈ کی جانب سے کارس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ 



جواب میں انگلش ٹیم نے مایوس کن کھیل پیش کیا اور پوری ٹیم صرف 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔  فل سالٹ نے 55 رنز بنائے جبکہ برتھل 10 رنز بنا کر ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے دوسرے بلے باز رہے۔ جبکہ نو کھلاڑی سنگل فگرز سے باہر نہ نکل سکے۔ محمد شامی نے تین ورون چکروتی نے دو   جبکہ شیوم دوبے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابھیشیک شرما نے اپنے واحد اوور میں تین رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو  بھی آؤٹ کیا ۔ شرما مین آف دی میچ جبکہ چکروتی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ واضح رہے کہ ٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز ایتھوپیا کے ساحل چوہان کے پاس ہے جنھوں نے قبرص کے خلاف صرف 27 گیندوں پر سینکڑہ جڑا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !