گووندا اور ان کی اہلیہ میں 37 سال کے بعد طلاق ہو گئی

0

 ممبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان 37 سالہ رفاقت کے بعد طلاق کی خبریں گردش میں ہیں۔



بھارتی میڈیا کے ایک سوشل میڈیا پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ گووندا اور سنیتا کی مبینہ علیحدگی حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ گووندا کا ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق ان کے ازدواجی اختلافات کی ایک بڑی وجہ بن سکتا ہے، تاہم اس معاملے پر تاحال دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا 1987 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس وقت گووندا بالی وڈ میں اپنا نام بنانے کی جدوجہد کر رہے تھے۔ جوڑے کو شادی کے 37 سال مکمل ہو چکے ہیں اور ان کے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا تھا کہ شادی کی پیشکش انہوں نے خود کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اور گووندا زیادہ تر الگ الگ گھروں میں رہتے ہیں کیونکہ گووندا بات چیت کے بہت شوقین ہیں۔ ان کی اکثر میٹنگز چلتی رہتی ہیں اور وہ ہمیشہ 10 سے 12 لوگوں کے ساتھ گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !