میچ فکسنگ کا ایک اور بہت بڑا سکینڈل سامنے آنے والا ہے

0

ڈھاکہ / مانیٹرنگ ڈیسک: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025 کے کم از کم آٹھ میچز پر میچ فکسنگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کو ان میچوں کے نتائج میں غیر معمولی ردوبدل محسوس ہوا، جس کی تصدیق مختلف ذرائع اور میڈیا رپورٹس میں بھی کی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، اینٹی کرپشن یونٹ (ACU) دس کھلاڑیوں اور چار فرنچائزز کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان مشتبہ کھلاڑیوں میں چھ ایسے ہیں جو پہلے ہی بنگلہ دیشی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ دو نئے اور دو غیر ملکی کھلاڑی بھی حکام کے ریڈار پر ہیں۔



میڈیا نے مشتبہ میچز کی ایک فہرست بھی شائع کی ہے، جن میں بولرز کی جانب سے لگاتار تین وائیڈ گیندیں اور بڑی نوبالز کروانے جیسے مشکوک لمحات دیکھے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، کچھ میچوں میں پلیئنگ الیون کا غیر متوقع انتخاب اور درمیانی اوورز میں جان بوجھ کر سست بیٹنگ کرنا بھی شکوک کو مزید بڑھا رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !