کراچی/مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی کے ایک کالج کا سپرنٹینڈنٹ طالبات کی فیسوں کے لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گیا۔۔میڈیا کے مطابق، کراچی کے گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد میں کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے طالبات سے فیس کی مد میں 9 لاکھ روپے وصول کر کے فرار ہو گیا
کالج کی پرنسپل نے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا اور بتایا کہ تمام متاثرہ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ کچھ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ اگلی صبح تک فراہم کر دیے جائیں گے۔

