عدالت سے تحفظ کی درخواست کرنے والی لڑکی کے قتل ہوجانے کا انکشاف

0

 کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ میں 14 سالہ لڑکی کی سابق شوہر سے تحفظ کے لیے دائر درخواست کے دوران وکیل نے انکشاف کیا کہ درخواست گزار لڑکی قتل ہوچکی ہے۔عدالت میں پیش ہونے والے وکیل کے مطابق، لڑکی کو اس کے ماموں نے قتل کر دیا تھا، اور انہوں نے قتل کی ایف آئی آر بھی عدالت میں پیش کی۔ سندھ ہائیکورٹ نے اس کیس کے بارے میں تحریری حکم جاری کر دیا۔




عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خواتین کو پسند کی
 شادی کے بعد تشدد اور جبر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور ایسے واقعات پدر شاہی معاشرت کی تلخ حقیقتوں کو ظاہر کرتے ہیں جہاں خواتین کی زندگی کے فیصلے مرد کرتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے قتل کے بعد اس کیس پر مزید کارروائی روکنا ضروری ہے۔
وکیل نے بتایا کہ شہزادی کے قتل کا مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے اور یہ واقعہ 28 جولائی 2024 کو پیش آیا تھا۔ شہزادی نے 9 مئی 2024 کو اپنی حفاظت کے لیے درخواست دائر کی تھی، اور عدالت نے اس درخواست پر اسے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ لڑکی کے قتل میں ملوث ماموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایف آئی آر اس کے خلاف درج کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !