ویرات کوہلی کو کلین بولڈ کرنے والے لوکل باؤلر کی شامت آ گئی

0

 نئی دہلی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کے ڈومیسٹک ایونٹ رانجی ٹرافی میں سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی ایک ڈومیسٹک باؤلر ساگوان کی گیند پر کلین بولڈ ہونے کی ویڈیو نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ ریلوے کی طرف سے کھیل رہے نوجوان فاسٹ بولر ساگوان نے چوکا کھانے کے بعد اگلی ہی گیند پر ایک سوئنگ پھینکا جو بیٹ اور پیڈ کے بیچوں بیچ سٹمپس کے پرخچے اڑا کر چلا گیا۔ اور کوہلی صرف چھ رنز بنا کر چلتے بنے ۔ جس کے بعد سانگوان نے ایک انتہائی جوشیلے انداز میں جشن منایا



لیکن ایک لوکل باؤلر کا ایک بڑے کھلاڑی کو آؤٹ کرکے جشن منانے کا یہ انداز کوہلی کے فین فالوورز کو ایک آنکھ نہ بھایا اور سوشل میڈیا پر ساگوان کو گالیوں کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔۔کوہلی آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک کھیل رہے ہیں لیکن اس ایونٹ میں بھی ان کا بلا رنز اگلنے میں ناکام ہو رہا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !