پاک فوج کے درجنوں جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے

0

 کوئٹہ / مانیٹرنگ ڈیسک: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 23 دہشتگرد ہلاک، جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی، جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شریک تھے۔ یہ آپریشن دہشتگردوں کی جانب سے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کے دوران کیا گیا، جس میں 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ تاہم، اس دوران بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہو گئے۔



آئی ایس پی آر کے مطابق، 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشتگردوں نے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز اور دیگر متعلقہ ادارے فوری حرکت میں آئے اور ان کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔ عوام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے، 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر کے ایماء پر یہ دہشتگرد بلوچستان کے پُرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے تھے۔

مزید برآں، منگوچر میں ہونے والی کارروائی کے بعد ہرنائی میں بھی ایک کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس میں مزید 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام کو خراب کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !