دوبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 229 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے 228 رنز بنا کر آخری اوور میں آل آؤٹ ہو گئی ۔ ایک موقع پر صرف 39 کے سکور پر بنگلہ دیش کے پانچ وکٹیں گر چکی تھیں ۔
جس کے بعد توحید ہریڈوئے اور جاکر علی نے بنگلہ دیشی اننگز کو سہارا دیا۔اور 130 رنز کے پارٹنر شپ بنائی۔ توحید ہریدوئے نے 100 رنز بنائے جبکہ جاکر علی 68 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے پانچ جبکہ ہر شیت رانا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اکشر پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

