شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی وجوہات، سلمان اکرم راجا کی وضاحت

0

اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کی پارٹی سے بے دخلی کی وجوہات بیان کر دیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں میری وجہ سے نہیں نکالا گیا بلکہ متعدد پارٹی رہنماؤں کی شکایات پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، کوئی ذاتی یا نظریاتی اختلاف نہیں تھا بلکہ شیر افضل مروت نے نامناسب زبان استعمال کی اور پارٹی پالیسی کے خلاف متنازع بیانات دیے، جن میں سعودی حکومت اور مذاکراتی عمل سے متعلق بیانات بھی شامل تھے۔ یہی وجہ بنی کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شیر افضل مروت کو تنقید یا بحث کرنی ہے تو وہ بانی پی ٹی آئی سے کریں

یہ خبر بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے ایک اور پارٹی رہنما کی کارستانیاں کھول کر سامنے رکھ دیں

۔


سلمان اکرم راجا نے واضح کیا کہ ان کا شیر افضل مروت کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے اور وہ ان کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی چاہیں تو انہیں واپس لے سکتے ہیں، اور اگر نہ چاہیں تو وہ پارٹی سے باہر ہی رہیں گے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مذاکرات کی ناکامی کی وجہ حکومت کے اختیارات کی کمی کو قرار دیا۔ 



ان کے مطابق، حکومت ایک ملاقات بھی نہیں کرا سکی، اس لیے مذاکرات بے معنی ثابت ہوئے۔ تحریک انصاف کا مطالبہ یہی تھا کہ بات چیت کھلے ماحول میں ہو اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے، لیکن حکومت نے اس پر سنجیدگی نہیں دکھائی۔

عمران خان کے آرمی چیف کو خط لکھنے کے حوالے سے سلمان اکرم راجا نے وضاحت کی کہ یہ صرف آرمی چیف کے لیے نہیں بلکہ ایک کھلا خط تھا، جس میں ہر شہری کو مخاطب کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق، یہ خط ظلم اور جبر کے خلاف ایک پیغام تھا، جو متعلقہ افراد تک پہنچ چکا ہے اور جنہیں اسے پڑھنا چاہیے تھا، وہ اسے پڑھ چکے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !