راولپنڈی میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کا فیصلہ کن موڑ آ گیا

0

 راولپنڈی / مانیٹرنگ ڈیسک: پولیس نے راولپنڈی میں 21 سالہ جواں لڑکی کے قتل کے معاملے سے پردہ اٹھاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔۔تھانہ جاتلی کہ علاقے میں 13 جنوری کو انیلہ بی بی نامی ایک 21 سالہ لڑکی کو یہ کہہ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا کہ اس کے اپنے بہنوئی سے ناجائز تعلقات تھے۔ اور اس کی لاش دفن کر دی گئی تاہم اس معاملے پر سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس وائرل ہوئیں جو معاملے کے کسی اور رخ کا پتہ دے رہی تھی 



پولیس نے ان سوشل میڈیا پوسٹس کا نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ کی از سر نو تحقیقات شروع کر دیں اور قبر کشائی کرکے 21 سالہ انیلہ کی میت کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا تو پتہ چلا وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔۔انیلہ کی ہمشیرہ نے بتایا کہ اس کی یتیم بہن اس کے ساتھ رہتی تھی لیکن اس کا شوہر ہعنی انیلہ کا بہنوئی اپنی سالی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا اور اپنے ساتھ کسی اور مرد کو بھی شامل رکھا تاکہ انیلہ ڈر کے مارے کسی کے آگے نام نہ لے۔ یہاں تک کہ انیلہ حاملہ ہو گئی۔ مقتولہ کی ہمشیرہ نے بتایا کہ اس کی ساس ،نند، دیور اور شوہر انیلہ کو بری طرح مارتے پیٹتے تھے اور پھر انھوں نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے انیلہ پر ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے اہم شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !