سڈنی /. مانیٹرنگ ڈیسک: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی ٹیم ان دونوں حریفوں کے لیے ایک مضبوط چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔ آئی سی سی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے پاس باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، جبکہ ان کی حالیہ کارکردگی اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں شاندار ریکارڈ اس پیش گوئی کو مزید تقویت دیتا ہے۔
رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں میں شامل کیے بغیر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور ٹیم جو اس وقت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، وہ پاکستان ہے، جس کی ون ڈے کرکٹ حالیہ عرصے میں شاندار رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان کے بارے میں بڑے ٹورنامنٹس میں پیش گوئی کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی ہے۔

