پشاور / مانیٹرنگ ڈیسک: پشاور کی مشہور ٹک ٹاکر سیما گُل عرف ’سائیکو ارباب‘ پراسرار حالات میں انتقال کر گئیں، جن کی لاش ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس سے برآمد ہوئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: گرفتار یوٹیوبر کے قبضے سے تین سو خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سیما گُل کی موت زیادہ مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے کے باعث ہوئی۔ سیما کے بھائی محمد یاسین نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ سیما کی طبیعت بگڑنے کے بعد وہ انتقال کر گئی ہیں۔
محمد یاسین نے خدشہ ظاہر کیا کہ موت نشہ آور چیز کے استعمال کی وجہ سے ہو سکتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازع نہیں ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سیما گُل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دی گئی ہے، اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد بھی اکٹھے کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

