افغانستان چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے

0

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: آسٹریلیا اور افغانستان کے مابین چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ بارش کے باعث ختم ہو گیا ہے۔ جس کے بعد افغان ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر تقریباً تمام ہو گیا ہے۔  افغانستان کے 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 12 اوورز میں ایک وکٹ پر 109 رنز بنا لیے تھے کہ موسلا دھار بارش کے سبب میچ ایسا رکا کہ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور بالآخر اسے ختم کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ۔۔جس کے بعد آسٹریلیا نے چار پوائنٹس حاصل کر کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔۔ گروپ میں آسٹریلیا چار پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے تین تین پوائنٹس ہیں ۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین میچ ابھی باقی ہے۔ انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکا ہے۔ تاہم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ سے سیمی فائنل کھیلنے والی چوتھی ٹیم کا فیصلہ ہو جائے گا۔۔اگر میچ واش آؤٹ یعنی بارش کی نذر  بھی ہو جاتا ہے تو جنوبی افریقہ چار پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا اسی طرح سے اگر انگلینڈ معمولی مارجن سے جیت بھی جاتا ہے تب بھی نیٹ رن ریٹ کی بنا پر جنوبی افریقہ سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر جائے گا۔ تاہم افغانستان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کسی معجزے سے کم نہیں ہو گی۔ جس کے لیے افغان ٹیم کا انحصار انگلینڈ کی غیر معمولی کامیابی پر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اگر انگلش ٹیم جنوبی افریقہ کو 200 سے زائد رنز کے مارجن سے ہراتی ہے یا جنوبی افریقہ کا دیا ہوا ہدف 21 اوورز میں حاصل کرتی ہے تو ایسی صورت میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے نہ صرف پوائنٹس برابر ہو جائیں گے


 

 بلکہ افغانستان کا نیٹ رن ریٹ جنوبی افریقہ سے زیادہ ہو جائے گا اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ تاہم ایسے رزلٹ کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ انگلینڈ جنوبی افریقہ کو 150 یا اس سے کم رنز پر آؤٹ کرکے 21 اوورز میں ہدف حاصل کر لے۔ یا بڑا سکور کرکے جنوبی افریقہ کو حیران کن حد تک کم سکور پر آؤٹ کرلے۔ اگرچہ کرکٹ میں کچھ بھی ناممکن تو نہیں ہوتا تاہم انگلش ٹیم کی حالیہ  ناقص پرفارمینس آور جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم کو دیکھتے ہوئے ایسا  ہونا ممکن بھی دکھائی نہیں دیتا 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !