نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپیئنز پاکستان کو شکست دے دی

0

 کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپیئنز پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں 60 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان کی پہلے بیٹنگ کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 320 رنز بنائے ۔  نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور ٹام لیتھم نے سنچریاں سکور کیں ۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کی شروعات مایوس کن رہی اور ابتدا ہی سے وکٹیں گرتی رہیں ۔ پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔۔خوشدل شاہ 69 اور بابر اعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔  رواں ماہ کے دوران نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر یہ مسلسل تیسری شکست ہوئی ۔ 



باؤلنگ کے شعبہ میں پاکستان نے ایک دفعہ پھر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔۔جہاں کیویز باؤلرز نے گراؤنڈ میں اوس پڑنے کے باوجود اچھی لائن اینڈ لینتھ پر گیند بازی کی وہیں پر حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ انتہائی مہنگے اور بے ضرر ثابت ہوئے۔۔کرکٹ مبصرین کی رائے ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سلیکٹرز ایک سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی متھ سے باہر نکلیں اور سوئنگ اور اچھی لائن اینڈ لینتھ کے حامل گیند بازوں کی تلاش کی جائے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !