امریکہ یوکرین کے کتنے سو ارب ڈالر کے معدنیات ہڑپ کرنے والا ہے

0

  ماسکو / مانیٹرنگ ڈیسک: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی، جو پہلے ہی روس کے خلاف جنگ میں الجھ چکے ہیں، اب امریکا کے ساتھ ایک معاہدے کے لیے تیار ہوگئے ہیں جس کے تحت ملک کے قیمتی معدنی وسائل تک امریکا کو رسائی دی جائے گی۔



برطانوی میڈیا کے مطابق، زیلنسکی نے اس پیشکش کو قبول کر لیا ہے، جس کے بعد امریکا یوکرین کے اہم معدنی ذخائر پر قابض ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بدلے یوکرین سے 500 ارب ڈالر کا معاوضہ طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے جنگ میں اپنے وسائل خرچ کیے ہیں۔ ابتدا میں زیلنسکی نے ملک فروخت نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا، مگر اب وہ معدنی وسائل حوالے کرنے پر آمادہ نظر آ رہے ہیں۔


اس حوالے سے رپورٹس بتاتی ہیں کہ زیلنسکی پہلے ہی ملک کے بڑے حصے سے محروم ہو چکے ہیں، اور اب قدرتی وسائل پر بھی سودے بازی کے لیے تیار ہیں۔ اس سے قبل، اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے امید ظاہر کی تھی کہ یوکرین جلد ہی اس معاہدے پر دستخط کرے گا، جس کے بعد امریکا کو یوکرین کے معدنیات تک مکمل رسائی حاصل ہو جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !